عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے بڑھ گئیں
Web Desk
13 March 2026
تیل کے محفوظ ذخائر مارکیٹ میں لانے کے اعلان کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور قیمتیں سو ڈالر کی سطح سے تجاوز کرگئیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں ایک ہی دن میں تقریباً دس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد برینٹ خام تیل آٹھ ڈالر انتالیس سینٹ اضافے کے ساتھ سو ڈالر چوالیس سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹکی قیمت بھی آٹھ ڈالر انیس سینٹ بڑھ کر چھیانوے ڈالر ستائیس سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان اور جمائمہ کا برطانوی گھر برائے فروخت
11 July 2026
ایف بی آر میں 323 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف
11 July 2026
امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے
11 July 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
11 July 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ؛ 100 انڈیکس میں 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026