گھوٹکی میں بس سے اغوا کیے گئے 11 مسافر بازیاب
Web Desk
16 December 2025
سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گڈو کشمور روڈ پر مسافر بس سے اغوا کیے گئے 19 افراد میں سے 11 کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی اوباڑو کے مطابق مغویوں کو سومیانی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرایا گیا، جبکہ باقی مغویوں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا تعاقب پولیس اور رینجرز کی جانب سے جاری ہے اور کارروائی میں ڈرون کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیر کی شب گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے مسافر بس پر حملہ کر کے 19 مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مرید شاخ کے قریب گڈو–کشمور روڈ پر پیش آیا، جہاں مسلح ڈاکوؤں نے بس کو روک کر مسافروں کو اغوا کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بس میں خواتین سمیت 25 افراد سوار تھے، تاہم ڈاکو خواتین کو چھوڑ کر 19 مرد مسافروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ خوش قسمتی سے کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ مسافر بس صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔
واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کو فوری طور پر ڈاکوؤں کے تعاقب کے لیے روانہ کیا گیا، جبکہ باقی مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
چین کے قومی دن پر صدر آصف زرداری کا صدر شی جن پنگ کو خط، پاک-چین شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
30 September 2026
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
30 September 2026
زمبابوے: ہرارے کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد ہلاک
30 September 2026
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
30 September 2026
سعودی ولی عہد کا کشیدگی کم کرنے، سفارتی حل کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان
30 September 2026
احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: شرجیل میمن
30 September 2026
صنعتکار سیاستدانوں پر سیاست چھوڑیں اور صنعتی ترقی پر توجہ دیں: مراد علی شاہ
30 September 2026
میرے پاس عراق میں رہنے کا آپشن تھا لیکن بہتر وزیراعظم چھوڑ کر جا رہے ہیں:ٹرمپ
30 September 2026