جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 2 فلسطینی شہید
Web Desk
21 July 2026
جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی قابض فورسز کے غزہ پر حملے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی فورس نے وسطی غزہ کے علاقے الزہراء میں ایک شہری گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام اور سول ڈیفنس نے گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پاتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کو فوری طور پر الاقصیٰ شہداء ہسپتال منتقل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق نام نہاد جنگ بندی کے نفاذ سے لے کر اب تک اسرائیلی کارروائیوں اور خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1 ہزار 168 فلسطینی شہید اور 3 ہزار 798 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026