غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 3 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید
Web Desk
18 July 2026
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فورسز کے بہیمانہ حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے تازہ فضائی حملوں میں 3 معصوم بچوں سمیت مزید 8 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے گنجان آباد النصر محلے میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ اس حملے کے باعث مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا اور آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائیوں کے دوران خان یونس کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ علاقوں میں تباہی مچانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے علاقوں میں دوسری بار رہائشی عمارتوں کو بارود سے مسمار کیا، جہاں اب تک عمارتیں گرانے کی 3 بڑی کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔ ان مسلسل حملوں اور مسماری کے اقدامات کے باعث غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا
18 July 2026
امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان
18 July 2026
اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ
18 July 2026
انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار
18 July 2026
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
18 July 2026
امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ
18 July 2026
جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج
18 July 2026
خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا
18 July 2026