فوڈ ایگ 2025 کے ثمرات، پاکستان اور ایران کے درمیان سرمایہ کاری و تجارت کے نئے در کھل گئے
Web Desk
6 December 2025
فوڈ ایگ 2025 زرعی شعبوں، برآمدات اور عالمی شراکت داری کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا بلکہ خطے کے مختلف ممالک نے پاکستان کے زرعی شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
ایران کے 12 رکنی تجارتی وفد نے فوڈ ایگ 2025 میں خصوصی شرکت کی، جہاں ایرانی وفد نے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ براہِ راست کاروباری شراکت داری پر بات چیت کی۔ ملاقاتوں میں زرعی اجناس، ایگرو ٹیکنالوجی اور جدید زرعی نظاموں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان 4 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جو دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیے جا رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاک ایران تجارتی روابط میں مضبوطی سے نہ صرف دونوں ممالک کی معیشتوں کو سہارا ملے گا بلکہ خطے اور عالمی منڈیوں تک رسائی بھی مزید آسان ہو جائے گی۔ دو طرفہ تجارت کے بڑھنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور زرعی شعبے میں ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری میں ہونے والا نمایاں اضافہ پاکستان کی معاشی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر صحت کی زیر صدارت جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 2 بار کوڈ کے ٹرائل کا جائزہ
15 October 2026
لیاری جنرل اسپتال میں خواتین کے علاج میں جدید روبوٹک سرجری کی سہولت
15 October 2026
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026