LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی دشمن کی دھمکیوں، حملوں کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا دیا: ایران امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ عراق کا آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کیلئے ایران سے خصوصی رعایت کا مطالبہ شام میں کرد انتظامیہ کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے کا عمل مکمل فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت نائیجیریا کے علاقے سوکوٹو میں کشتی حادثہ، 50 افراد ہلاک ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں 6.7 شدت کا زلزلہ امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا افغانستان میں حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکار رہا ترکیہ، مصر اور قطر کی غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا روسی جوہری توانائی کارپوریشن کا ایران میں جوہری منصوبے جاری رکھنے کا اعلان

فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت

Web Desk

21 August 2026

فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی نے ایک مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کے نئے آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کی توسیع کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چاروں یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ یہ قدم نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل (Two-State Solution) کے تمام امکانات کو شدید نقصان پہنچے گا۔

مشترکہ اعلامیے میں مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے بڑھتے ہوئے تشدد اور حملوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، اور صورتحال کو انتہائی ناگفتہ بہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے کا زور دیا گیا ہے۔