LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ کسی جماعت کو کشمیر کی شناخت کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خواجہ سعد رفیق حافظ طاہر اشرفی کا امیرالعظیم کے انتقال پر اظہار افسوس، ناقابل تلافی نقصان قرار دیدیا پٹرول مزید 6 روپے 39 پیسے، ڈیزل 7 روپے 83 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں 24 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ؛ دریائے چناب پر اونچے درجے کا طوفان پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف اسرائیلی انخلا کے بغیر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں، لبنانی صدر اسحاق ڈار کی یورپی یونین نمائندہ سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ایران کا اردن میں فوجی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملوں کا دعویٰ وزیراعظم نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو ملکی معیشت کیلئے اہم سنگ میل قرار دے دیا آزاد کشمیر کا مستقبل الیکشن سے جڑا، عوام دو تہائی اکثریت دلوائیں تو آئینی ترمیم لائیں گے: بلاول سانحہ گل پلازہ: عدالتی کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کی درخواست مسترد، سندھ انفارمیشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی عائد

Web Desk

22 July 2026

فرانس کی پارلیمنٹ نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق ایک اہم اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور کر لیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قانون پر باضابطہ عمل درآمد جنوری 2027ء سے ہوگا، جس کے بعد کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس بنانا یا استعمال کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ اس قدم کے ساتھ فرانس بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے والا پہلا یورپی ملک بن جائے گا۔

منظور کیے گئے قانون کے تحت اب فرانس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے تمام صارفین کے لیے اپنی عمر کی تصدیق (Age Verification) کرنا لازمی ہوگا تاکہ کم عمر بچوں کی رسائی کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق یہ سخت فیصلہ سوشل میڈیا کے باعث بچوں کی ذہنی صحت، نیند اور ان کی نشوونما پر پڑنے والے شدید منفی اثرات کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فرانس کے اس اقدام کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے دیگر ممالک بھی اپنے ہاں اسی قسم کی پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔