وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
23 September 2026
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی شخصیات سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ سیاسی و معاشی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صحت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی جس میں تجارت، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں شراکت داری مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ علاوہ ازیں، وزیراعظم نے آسٹریا کے چانسلر کرسچن اسٹاکر اور صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ روابط کو مستحکم کرنے پر گفتگو کی گئی۔
کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کینیائی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی، جبکہ کینیا کے صدر نے خلیجی خطے اور مغربی ایشیا کے حالیہ سیکیورٹی بحران میں پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی۔
بعد ازاں، وزیراعظم شہباز شریف نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے، ماں اور بچے کی صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری میں فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔ وزیراعظم نے ملک سے پولیو وائرس کے حتمی خاتمے کے حکومتی عزم کو دہراتے ہوئے صحت، زراعت، ڈیجیٹل جدت اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبوں میں فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور بل گیٹس کو جلد دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات
23 September 2026
محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
23 September 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر
23 September 2026
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن
23 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
23 September 2026
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
23 September 2026