LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا ماسکو میں گیس برآمد کرنیوالے ممالک کے آٹھویں سربراہی اجلاس کا اعلامیہ منظور جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات 9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے

پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ

Web Desk

23 September 2026

وفاقی حکومت کے جاری رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی تا اگست) کے دوران ملکی بیرونی قرضوں میں 23 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں مجموعی طور پر 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت حاصل کی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بیرونی معاونت موصول ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے میں حساب لگایا جائے تو رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں حاصل کردہ بیرونی قرضہ 476 ارب روپے کے مساوی رہا، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 391 ارب روپے سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ اقتصادی امور کی تفصیلات کے مطابق مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 48 کروڑ 45 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے، جبکہ نان پراجیکٹ (بجٹ کی معاونت اور دیگر مدات) کے لیے 1 ارب 21 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی معاونت ملی۔

بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور کثیر القومی تنظیموں نے جولائی اور اگست کے دوران پاکستان کو 59 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کیا۔ ان میں اسلامی ترقیاتی بینک (IDB) نے 19 کروڑ 12 لاکھ ڈالر، عالمی بینک (World Bank) نے 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے 9 کروڑ 57 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔

علاوہ ازیں، مختلف ممالک نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی، جس میں جرمنی کی جانب سے 1 کروڑ 28 لاکھ ڈالر اور سعودی عرب کی جانب سے 89 لاکھ ڈالر کا تعاون شامل ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت کو ‘نیا پاکستان سرٹیفکیٹ’ کی مد میں 62 کروڑ 97 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 30 کروڑ ڈالر کا نیا قرض حاصل کیا گیا۔s