پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی
Web Desk
23 September 2026
سکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 (6) کے تحت عوامی اجتماعات پر فوری پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ 23 ستمبر سے 5 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گا، اس دوران صوبہ بھر میں عوامی مقامات، شاہراہوں یا کسی بھی کھلی جگہ پر 5 یا زائد افراد کے اجتماع، جلسے، جلوس، دھرنے، ریلیاں اور مظاہروں پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی سرعام نمائش پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، غیرقانونی اجتماعات میں لوگوں کو شرکت کی دعوت دینے یا ترغیب دینے پر بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکومتی احکامات کے تحت دفعہ 144 کی پابندیوں کا اطلاق کچھ روزمرہ اور ضروری امور پر نہیں ہوگا، جن میں شادی کی تقریبات، نماز جنازہ اور تدفین کے معاملات، مساجد، امام بارگاہیں اور دیگر مذہبی عبادت گاہیں اور وہاں ہونے والے معمول کے اجتماعات، عدالتیں، سرکاری و حکومتی ادارے اور باضابطہ انتظامی اجازت سے منعقد ہونے والی تقریبات، ڈیوٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026
صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن
23 September 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
23 September 2026
پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ
23 September 2026
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے
23 September 2026
وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال
23 September 2026
وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 September 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات
23 September 2026