LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے

Web Desk

23 September 2026

آج صبح افغان طالبان حکومت کی جانب سے 8 ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے داخل ہونے کی کوشش کی، جسے افواجِ پاکستان کے فعال اور جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم نے بروقت اور مستعد کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا اور تمام ڈرونز کو فضامیں ہی مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ سرحدی علاقوں جبکہ باقی 4 ڈرونز کو کوہاٹ سے متصل پہاڑی سلسلے میں تباہ کر کے گرایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ نے عوامی مقامات اور سیکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی اس مذموم کوشش کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں ناکام بنایا۔ ذرائع کے مطابق یہ دراندازی افغان طالبان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی براہِ راست معاونت، سرپرستی اور پاکستان دشمن اقدامات کا ایک اور واضح ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے موثر جواب میں افواجِ پاکستان نے ان کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے اعادہ کیا ہے کہ افواجِ پاکستان وطنِ عزیز کے دفاع اور عوام کی سلامتی کے لیے ہر لمحہ ہمہ وقت تیار اور الرٹ ہیں۔