LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر خوفناک آگ ،2 اہلکار زخمی

Web Desk

12 March 2026

بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار بحری جہاز  یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ پر آگ لگ گئی۔جس نے  دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحری جہاز میں لگنے والی آگ میں دو اہلکار بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔آگ جہاز کے مرکزی لانڈری کے حصے میں لگی اور پھر تیزی سے پھیلتی گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ابھی کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ یہ آگ بیرونی حملے کے باعث نہیں لگی نہ دہشت گردی کے عنصر کے شواہد ملے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جہاز بدستور مکمل طور پر فعال ہے اور جہاز کے انجن یا پروپلشن نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور طیارہ بردار جہاز اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اس وقت اپنے کیریئر اسٹرائیک گروپ کے ساتھ بحیرہ احمر میں تعینات ہے جہاں وہ آپریشن ایپک فیوری کے تحت سرگرم ہے۔