LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

کے ایم سی کی عمارت میں آتشزدگی، میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا

Web Desk

8 September 2026

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع کراچی بلدیہ عظمیٰ (کے ایم سی) کی تاریخی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساتھ واقع میئر کے مرکزی دفتر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے 3 فائر ٹینڈرز کی مدد سے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے دوران تمام افراد کو بروقت باہر نکال لیا گیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آتشزدگی کی حتمی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں آتشزدگی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے؛ اس سے قبل گزشتہ روز لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک کپڑے کی فیکٹری میں بھی خوفناک آگ لگ گئی تھی جس سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، جبکہ ریسکیو حکام نے فیکٹری کی متاثرہ عمارت کو ناقابلِ استعمال اور مخدوش قرار دے دیا ہے۔