LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام

پاکستان عالمی سیاست میں ابھرتی ہوئی ’ہِنج پاور‘ کے طور پر سامنے آ رہا ہے: فنانشل ٹائمز

Web Desk

14 August 2026

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک خاص رپورٹ کے مطابق پاکستان عالمی سیاست اور بدلتے ہوئے بین الاقوامی نظام میں ایک انتہائی اہم اور ابھرتی ہوئی ’ہِنج پاور‘ (Hinge Power) کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان امریکا، چین، خلیجی ریاستوں اور ایران کے ساتھ اپنے متوازن اور تزویراتی تعلقات کو ایک بڑی سفارتی قوت میں بدل رہا ہے اور کسی ایک عالمی کیمپ تک محدود رہنے کے بجائے مختلف طاقت کے مراکز کے درمیان ایک مؤثر رابط کار ریاست بن چکا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میزبانی کر کے اپنی عالمی سفارتی اہمیت قائم کی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ خطے کی سلامتی میں پاکستان کے اہم ترین کردار کو ثابت کرتا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ وہ واشنگٹن اور بیجنگ دونوں کے ساتھ مفادات پر مبنی الگ الگ شراکت داری کامیابی سے چلا رہا ہے، جبکہ خلیجی ممالک اور ایران کے ساتھ بھی بیک وقت دوستانہ روابط قائم رکھے ہوئے ہے۔  امریکا کے ساتھ کرپٹو کرنسی اور اہم معدنیات کے شعبوں میں تجارتی پیش رفت پاکستان کی نئی معاشی سفارت کاری کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے وسطی ایشیا کو جوڑنے کا منصوبہ خطے میں نئی منڈیوں کا باب کھولے گا۔ سعودی عرب کی بھرپور حمایت اور پشت پناہی پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور عالمی اعتماد کا ایک بڑا سہارا بن رہی ہے۔

بین الاقوامی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق اسلام آباد کی یہ منظم اور فعال خارجہ پالیسی اسے بیک وقت امریکا، چین، مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں جغرافیائی حد بندیوں سے نکل کر ایک وسیع عالمی کردار اور تزویراتی گنجائش فراہم کر رہی ہے، جس کے باعث عالمی بساط اور ‘رسک بورڈ’ پر پاکستان کو اب ایک الگ اور نمایاں مقام ملنا چاہیے۔