یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کیلئے انتظامات کر لئے گئے: وزیر خزانہ
Web Desk
7 April 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ملک کی معاشی سمت اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے اہم تفصیلات فراہم کی ہیں۔ وزیرِ خزانہ کے مطابق یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ (قرضوں کی واپسی) کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور پاکستان اپنی تمام عالمی ادائیگیوں کے وعدے بروقت پورے کرے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت ایک ارب ڈالر مالیت کے ‘پانڈا بانڈز’ جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس کے لیے اپریل کے اختتام سے دوبارہ تیاریاں شروع کی جا رہی ہیں۔ محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ کمرشل فنانسنگ کے لیے بینکوں کے کنسورشیم سے بات چیت جاری ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو آئی ایم ایف کے اہداف کے مطابق مستحکم رکھا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کے ملکی معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر معیشت کو درست سمت میں گامزن رکھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
29 October 2026
سکھیکی: مسافر بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی
29 October 2026
برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں اتار دیا
29 October 2026
24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی
29 October 2026
اسرائیلی حملے، غزہ میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے
29 October 2026
نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ
29 October 2026
اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا
29 October 2026
ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی
29 October 2026