LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

فیفا عالمی کپ 2026 کا شاندار آغاز، میکسیکو میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب

Web Desk

11 June 2026

میکسیکو سٹی: فٹبال کے سب سے بڑے عالمی مقابلے فیفا عالمی کپ 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس کے سلسلے میں شریک میزبان ملک میکسیکو میں شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

افتتاحی میچ سے قبل منعقد ہونے والی تقریب میں دنیا کے معروف فنکاروں نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے شائقین کو محظوظ کیا۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا اور نائجیریا کے معروف گلوکار برنا بوائے نے عالمی کپ کا سرکاری نغمہ پیش کیا، جس پر اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین جھوم اٹھے۔

شکیرا کی آمد سے قبل روایتی میکسیکن ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے رقص اور ثقافتی مظاہروں کے ذریعے عالمی کپ کو خوش آمدید کہا گیا۔ تقریب میں میکسیکو کے معروف موسیقی گروپ مانا، وینزویلا کے گلوکار ڈینی اوشین اور کولمبیا کے جے بالوین نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

فیفا عالمی کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی کپ کے دیگر شریک میزبان ممالک کینیڈا اور امریکا میں بھی پہلے میچ سے قبل افتتاحی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔