LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

قطر کا فیفا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر، بوسنیا نے 1-3 سے شکست دے دی

Web Desk

25 June 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے گروپ بی کے ایک انتہائی اہم اور فیصلے کن مقابلے میں بوسنیا نے قطر کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر جہاں ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی اپنی امیدیں روشن کر لی ہیں، وہی ایشین جائنٹ قطر کا ورلڈ کپ میں سفر بھی اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم میچ کے 29ویں منٹ میں بوسنیا کے 18 سالہ نوجوان اسٹار کریم الیجبیگووچ (Karim Alajbegović) نے ایک شاندار لانگ رینج شاٹ کے ذریعے بال کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ اس کمال کے گول کو ٹورنامنٹ کے اب تک کے خوبصورت ترین گولز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

اس شاندار آغاز کے صرف 5 منٹ بعد ہی بوسنیا کی قسمت نے ایک بار پھر یاوری کی جب تجربہ کار اسٹرائیکر ایڈن ژیکو (Edin Džeko) نے گول کے بالکل سامنے ایک بہترین پاس بھیجا، جسے کلیئر کرنے کی کوشش میں قطری مدافِع (Defendr) سلطان البریک غلطی سے گیند اپنے ہی جال میں پہنچا بیٹھے۔ اس ‘اوون گول’ کی بدولت بوسنیا کا اسکور 0-2 ہو گیا۔

دو گول کے خسارے کے بعد قطر نے شاندار ہمت دکھائی اور 42ویں منٹ میں ٹیم کے تجربہ کار کپتان حسن الہیدوس نے شاندار گول اسکور کر کے خسارے کو کم کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر بوسنیا کو قطر کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں قطر نے میچ میں واپسی کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں اور کئی خطرناک حملے کیے، تاہم بوسنیا کے دفاعی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ان کے تمام حملے ناکام بنا دیے۔ میچ کے 80ویں منٹ میں ارمن ماہمچ (Ermin Mahmić) نے شاندار گول کر کے بوسنیا کی فتح پر حتمی مہر ثبت کر دی اور اسکور 1-3 کر دیا۔

اس اہم کامیابی کے بعد بوسنیا نے گروپ بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے اور وہ ٹورنامنٹ کی ‘بہترین تیسرے نمبر کی ٹیموں’ (Best Third-placed Teams) کی فہرست میں شامل ہو کر ناک آؤٹ مرحلے (راؤنڈ آف 16) تک رسائی کے لیے مضبوط امیدوار بن گئی ہے، جبکہ قطر ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے۔