LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

انتشار پھیلانے والے عناصر سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہیں،فیلڈمارشل

Web Desk

13 December 2025

انتشار پھیلانے والے عناصر سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہیں،فیلڈمارش

 

We are fully prepared and determined to counter elements spreading disorder, says the Field Marsha.

فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، ہائبرڈ مہمات، انتہا پسند نظریات اور انتشار پھیلانے والے عناصر سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور جنگی استعداد میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مجموعی تیاری کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جدید جنگی تقاضے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی، چابک دستی، درستگی، حالات کا بروقت ادراک اور فوری فیصلہ سازی کے متقاضی ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی اور سخت، مشن پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، دشمنانہ ہائبرڈ مہمات، انتہا پسند نظریات اور انتشار پھیلانے والے عناصر سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کیا۔