LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان جنوبی کوریا میں تمام شہریوں کو مفت اے آئی سروسز ملیں گی ایران کیساتھ جنگ، ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پوزیشن کمزور ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

بیرونی سرپرستی میں دہشت گردی سے پاکستان کی ترقی نہیں روکی جا سکتی: فیلڈ مارشل

Web Desk

19 May 2026

کوئٹہ: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے منفی پراپیگنڈے، فیک نیوز یا بیرونی سرپرستی میں کی جانے والی دہشتگردی سے پاکستان کی ترقی کا سفر ہرگز نہیں روکا جا سکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے اساتذہ اور زیرِ تربیت افسران سے تفصیلی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے جدید جنگی حربوں پر روشنی ڈالتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ تیزی سے بدلتی ہوئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور مستقبل کے عسکری چیلنجز سے خود کو مکمل باخبر رکھیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک افواج عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ ملک سے دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں اور پاکستان دنیا میں اپنا بلند مقام حاصل کر کے رہے گا۔ انہوں نے خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و استحکام کا قیام ملکی سلامتی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستان کی معاشی و عسکری ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والی سماج دشمن اور بیرونی قوتیں ہمیشہ کی طرح ناکام و نامراد رہیں گی، اور پاکستان کا خوشحالی کی جانب جاری یہ سفر اپنی حتمی منزل تک ضرور پہنچے گا۔