LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

6 August 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق صومالیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو (GHQ) راولپنڈی کا باضابطہ دورہ کیا، جس کی قیادت صومالیہ کے وزیر دفاع نے کی۔

دورے کے دوران صومالی وفد نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین دفاعی و سلامتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ عسکری تعلقات کے فروغ اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے استعداد کار (Capacity Building) کو بہتر بنانے کی اہمیت پر خاص زور دیا گیا۔ اس موقع پر صومالی وزیرِ دفاع نے پاکستان کی جانب سے مسلسل حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ دوسری جانب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے اور خطے میں دیرپا امن و استقرار کے لیے پاکستان کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔