LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عباس عراقچی سے ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال

Web Desk

23 May 2026

امریکا اور ایران کے مابین جاری شدید کشیدگی کو ختم کرنے اور دونوں ممالک کو امن معاہدے کی طرف لانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اس وقت تہران میں موجود ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں خطے میں کشیدگی کی حالیہ لہر کو کم کرنے، مشرقِ وسطیٰ و مغربی ایشیا کی سیکیورٹی صورتحال اور پائیدار امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل گزشتہ روز تہران پہنچنے پر ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

دوسری جانب، پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی پہلے ہی ایران میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں مصروف ہیں، جہاں انہوں نے ایرانی قیادت کے ساتھ امریکا کے ساتھ جاری تنازعات کو کم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر مشاورت کی ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے اس دورے کے دوران مزید اعلیٰ ایرانی حکام اور فیصلہ سازوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن کا بنیادی ایجنڈا ایران امریکا امن معاہدے کو حتمی شکل دینا اور خطے کو ایک بڑی جنگ سے بچانا ہے۔ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا یہ دورہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری کشیدہ ماحول میں پاکستان کے کلیدی اور تاریخی ثالثی کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے