LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید

ایف آئی اے کا بڑا اقدام؛ ورچوئل کرنسی کو فراڈ سے پاک کرنے کے لیے خصوصی انویسٹی گیشن سیل قائم

Web Desk

15 May 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے ملک میں ورچوئل اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والے فراڈ، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ایک انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں باضابطہ طور پر “ورچوئل کرنسی انویسٹی گیشن سیل” قائم کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اطہر وحید نے جاری کر دیا ہے۔یہ خصوصی سیل ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ (CTW) کے ماتحت کام کرے گا۔ اس کے بنیادی مقاصد اور دائرہ اختیار میں  یہ ونگ کرپٹو کرنسی، ورچوئل کرنسی، بلاک چین ٹرانزیکشنز اور کولڈ والٹ اکاؤنٹس کی کڑی نگرانی کرے گا۔ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والی ٹیرر فنانسنگ (دہشت گردوں کی مالی معاونت)، منی لانڈرنگ اور دیگر مالیاتی جرائم کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ یہ سیل ایف بی آر، نیب، پولیس اور سی ٹی ڈی سمیت تمام وفاقی اداروں کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز پر کارروائی کرنے کا مجاز ہوگا۔خصوصی سیل نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر بھی ورچوئل کرنسی کے ذریعے ہونے والے سرحد پار جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کرے گا۔ ایف آئی اے کے مطابق اس ونگ کے قیام کا ایک بڑا مقصد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنا ہے تاکہ پاکستان کے مالیاتی نظام کو مزید محفوظ اور شفاف بنایا جا سکے۔ اس اقدام سے جہاں ورچوئل کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کو فراڈ سے تحفظ ملے گا، وہاں ملک دشمن عناصر کے لیے ڈیجیٹل ذرائع سے رقوم کی منتقلی ناممکن بنا دی جائے گی۔