LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر

نوابشاہ میں ایف آئی اے کی کارروائی، منشیات اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 افراد گرفتار

Web Desk

23 May 2026

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے نوابشاہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایس ایس پی سانگھڑ کے دفتر کا ایک جونیئر کلرک بھی شامل ہے، جو مبینہ طور پر منشیات اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی دھندے میں ملوث پایا گیا۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم سے اسلحہ، گاڑی، نقد رقم اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ملزمان سے ایک کروڑ ننانوے لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے متعدد اے ٹی ایم کارڈز، چیک بکس، لیپ ٹاپ اور ہارڈ ڈرائیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔