LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر ایرانی فوج کا خطے میں واشنگٹن کی کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان دھمکیوں اور پابندیوں سے اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور ختم ہو رہا ہے، کاظم غریب آبادی ڈی آئی خان: چیک پوسٹ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، دہشتگردی سمیت 14 دفعات شامل چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کیلئے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ

کاپ 30 سائیڈ ایونٹ،وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا کاربن کے اخراج میں کمی پر زور

Web Desk

20 November 2025

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور گرین پاکستان پروگرام کے ذریعے بنجر زمینوں پر اربوں درخت لگا کر نئی زندگی دی گئی ہے۔ انہوں نے کاپ 30 کے موقع پر منعقدہ سائیڈ ایونٹ سے ویڈیو خطاب میں پاکستان کی شجرکاری، جنگلاتی بحالی اور ماحولیاتی نظام کی بحالی سے متعلق کامیابیوں کو اُجاگر کیا۔ یہ ایونٹ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ عالمی موسمیاتی مباحثوں کا محور گرین ہاؤس گیسوں خصوصاً کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہے، اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے قدرتی نظاموں کو فروغ دیا جائے جو بڑے پیمانے پر کاربن کو جذب کرسکیں۔ انہوں نے نیچر بیسڈ سولیوشنز کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے اور آکسیجن پیدا کرنے کی اصل فیکٹری درخت ہے، اسی لیے جنگلات کا کردار قابلِ خراجِ تحسین ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگلات نہ صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے لیے ضروری ہیں بلکہ موسمیاتی موافقت کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپ اسکیلنگ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں لاکھوں ایکڑ بے آباد زمینوں کو شجرکاری کے ذریعے دوبارہ آباد کیا گیا، جس سے مقامی برادریوں میں موسمیاتی آگاہی بڑھی اور انہیں جنگلات کے تحفظ میں فعال کردار کے قابل بنایا گیا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف اپنے بلکہ دنیا بھر کے جنگلات کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ موسمیاتی بقاء پوری انسانیت کا مشترکہ مشن ہے۔ تقریب میں وزارت کی تیار کردہ دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں شجرکاری، کمیونٹی شمولیت اور ماحول دوست اقدامات کو نمایاں کیا گیا۔