LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنکی کے 869 موبائل نمبرز، افریقی شہری بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں: ایڈیشنل آئی جی سندھ امریکہ سنجیدگی دکھائے، جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں: عراقچی بشریٰ بی بی، عمران خان دونوں کو بہترین علاج مہیا کیا جا رہا ہے: رانا ثناء اللّٰہ ٹرمپ کے بعد روسی صدر کا بھی چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اظہار اطمینان محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ایران کے خلاف فوجی راستہ مکمل ناکام، عزت دیں، عزت لیں: عباس عراقچی امریکی ناکا بندی سے کیوبا میں پٹرول ختم، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو دلائل دینے کیلئے مہلت چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین دسمبر 2026 تک سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ عمان کے قریب مشتبہ ڈرون حملہ، بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز سمندر میں ڈوب گیا پاکستان ویمن کی زمبابوے کے خلاف کامیابی، دوسرے میچ میں 67 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان کیلئے تاریخی کامیابی، عالمی سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، محمد اورنگزیب

وفاقی آئینی عدالت کا سندھ حکومت کو ایڈیشنل ڈی جی ماحولیاتی ایجنسی کی تعیناتی پر نظرثانی کا حکم

Web Desk

15 May 2026

وفاقی آئینی عدالت نے سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے عہدے پر بیوروکریٹ کی تعیناتی کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کی اپیل خارج کر دی ہے۔ جسٹس روزی خان کے تحریر کردہ چھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ تعیناتی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور ایڈیشنل ڈی جی کی تعلیمی قابلیت کی تصدیق ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے کرائی جائے۔

 وفاقی آئینی عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں 26ویں آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ آئین کے مطابق ہر شخص کو مکمل آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، جس میں صاف اور شفاف ماحول کی فراہمی کو اب بطور بنیادی حق شامل کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ماحولیاتی ایجنسی کے ڈی جی کا کردار عوام کو آلودگی سے بچانے اور ماحولیاتی قوانین کے نفاذ کے لیے انتہائی کلیدی ہے، لہٰذا اس اہم عہدے پر کسی غیر تکنیکی (نان ٹیکنیکل) شخص کی تقرری براہِ راست عوامی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے ڈی جی ماحولیاتی ایجنسی کے عہدے پر ایک بیوروکریٹ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جسے سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے تقرری پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔ سندھ حکومت نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کی تھی، جسے اب عدالتِ عظمیٰ نے مسترد کرتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور شفاف ماحول کی فراہمی کو ترجیح دی ہے۔