LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ضمنی انتخاب: پنجاب کے دونوں حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کامیاب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: پمز کے ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر و دفاتر پر چھاپوں اور ہراسانی کی پاکستان بار کونسل کے 8 اراکین کی شدید مذمت سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد

بیوٹیفکیشن پلان فیز کی تکمیل کیلئے فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر

Web Desk

11 December 2025

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ہر ضلع، ہر تحصیل اور ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ہر شہر اور ضلع کے بیوٹیفکیشن پلان کی تفصیلات اور تصاویر کا جائزہ پیش کیا گیا، اس منصوبے کا مقصد پنجاب کے 39 اضلاع میں 132 بیوٹیفکیشن سکیموں کو تکمیل تک پہنچانا ہے، جن کی مجموعی لاگت 16 ارب 90 کروڑ روپے ہے۔

وزیراعلیٰ نے بیوٹیفکیشن پلان فیز کی تکمیل کیلئے فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر کیا ہے، 97 بیوٹیفکیشن سکیموں کے ورک آڈر جاری کئے جا چکے ہیں اور 88 پراجیکٹس کا آغاز ہو چکا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بیوٹیفکیشن کے متعدد پراجیکٹس مکمل کئے جائیں گے جن میں لاہور میں 18، سرگودھا میں 6، بہاولپور میں 16، گوجرانوالہ میں 12، راولپنڈی میں 17، فیصل آباد میں 13، ملتان میں 8 اور ساہیوال میں 24 پراجیکٹس شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹس میں قدیم دروازوں کی بحالی، فائبر گلاس اور ٹین سائل کور کی تنصیب، واٹر فیچر، فوارے اور مصنوعی آبشاروں کی تخلیق شامل کی جائے، مرکزی بازاروں میں روڈ کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹس بنانے اور فٹ پاتھ پر روایتی گرے ٹائلز کی بجائے خوبصورت کلر ٹائلز لگانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کیلئے ایک ڈیش بورڈ بنایا جائے گا جس کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ کی جائے گی، اس کے علاوہ، پنجاب کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کیلئے کارکردگی کے معیارات بھی مقرر کئے جائیں گے اور ان کی مانیٹرنگ کی جائے گی، کھلے مین ہول، ٹوٹی سڑکیں، گندگی، کوڑے کے ڈھیر، ٹوٹی ہوئی گرین بیلٹس اور خراب پینٹ کے معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے کے مختلف شہروں کے بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کیلئے مخصوص اہداف بھی مقرر کئے ہیں جس میں رحیم یار خان کے چھ پراجیکٹس 31 مارچ تک مکمل ہوں گے، بہاولپور میں بابا فرید گیٹ اور الصادق مسجد کی قدیمی صورت کی بحالی کی جائے گی، فیصل آباد میں 121 سال قدیم گھنٹہ گھر اور بازار کی تجاوزات سے پاک اپ گریڈیشن جاری ہے۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ کو نئی اور خوبصورت شکل دینے کی ہدایت دی گئی ہے اور سیالکوٹ کے اقبال منزل بازار اور ملحقہ گلیوں کی اپ گریڈیشن 31 مئی تک مکمل ہو گی، راولپنڈی کے راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ ایریا کو جدید اور شاندار لک دی جائے گی، چکوال کے چھپڑ بازار کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے کے دیگر شہروں میں بھی بیوٹیفکیشن منصوبوں کیلئے ہدایات دیں، جنگ، شورکوٹ اور چنیوٹ میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس مکمل ہوں گے، جبکہ نارووال، شکرگڑھ اور ظفر وال میں تین سکیمیں 31 مئی تک مکمل کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہر کو خوبصورت بنانا ان کا خواب ہے، شہر کے ہر کونے کو صاف ستھرا اور دلکش بنایا جائے گا، ہم صرف ایک بازار نہیں، بلکہ پورے شہر کو خوبصورت بنائیں گے، ہر شہر، ہر قصبہ اور ہر ضلع کو اینڈ ٹو اینڈ بیوٹیفائی کیا جائے گا تاکہ عوام کو ایک بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے