چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کیلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی
Web Desk
11 March 2026
وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد کے سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کی نگرانی کرے گی۔
ایف بی آر نے ہدایت جاری کی ہے کہ فیلڈ دفاتر اور ہیڈ کوارٹرز کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر کھڑی کی جائیں، جبکہ فیول اخراجات میں 50 فیصد کمی کی جائے۔گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران سے دو دن کی تنخواہ کی رضاکارانہ پیشگی طلب کی گئی ہے۔
مزید براں، 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ پائیدار اشیاء کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ چوتھی سہ ماہی کے غیر ای آر ای بجٹ میں بھی 20 فیصد کمی کی گئی ہے۔ایف بی آر حکام کو کل 11 مارچ تک عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری
11 July 2026
ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ
11 July 2026
پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق
11 July 2026
سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک
11 July 2026
حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا
11 July 2026
امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا
11 July 2026
آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا
11 July 2026
پاکستان کا محلِ وقوع ایک اثاثہ، معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے: اسحاق ڈار
11 July 2026