LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور آئی ایم ایف کا یوکرین کو معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے فنڈنگ کا فیصلہ

ایف بی آئی کی بڑی کامیابی: 54 ارب روپے کے میڈیکئیر اسکینڈل کا مرکزی ملزم مشرقِ وسطیٰ سے گرفتار

Web Desk

23 July 2026

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی (FBI) نے دھوکہ دہی اور فراڈ کی فہرست میں شامل انتہائی مطلوب فراری کو بین الاقوامی سرچ آپریشن کے بعد مشرقِ وسطیٰ سے گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 54 سالہ خالد ستاری پر امریکی صحت کے قومی پروگرام ‘میڈیکئیر’ (Medicare) کو 547 ملین ڈالر (تقریباً 54 ارب پاکستانی روپے) کا چونا لگانے کا الزام ہے۔ ملزم گزشتہ تین سال سے روپوش تھا جسے پیر کے روز مشرقِ وسطیٰ کے ایک ملک سے حراست میں لیا گیا۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق خالد ستاری کے خلاف 2019 میں لوئیزیانا کی عدالت میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ ملزم نے 2016 سے 2019 کے دوران متعدد مہمات، جعلی مارکیٹنگ اور ڈاکٹروں و ایجنٹوں کو کروڑوں ڈالر کے غیر قانونی کمیشن (کِک بیکس) اور رشوت دے کر مریضوں کے غیر ضروری اور انتہائی مہنگے جینیٹک ٹیسٹ تیار کروائے۔ ان میں سے فی ٹیسٹ 20 ہزار ڈالر تک کی خطیر رقم میڈیکئیر سے حاصل کی گئی، جس سے امریکی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچا