LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حماس کا امریکا سے اسرائیل پر غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالب ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کرانے کا عندیہ ایران کسی بھی قیمت میں ابنائے ہرمز سے پیچھے نہیں ہٹے گا: آیت اللہ آملی لاریجانی صدر مملکت آصف علی زرداری کا دو روزہ دورہ لاہور مکمل، اسلام آباد روانہ ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھنے کا اعلان ٹانک میں پیر کو کرفیو نافذ، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، وزیراعظم شہباز شریف صدارت کریں گے نئے صوبوں کے لیے اٹھنے والی ہر تحریک کا حصہ بنیں گے: مصطفیٰ کمال شرجیل میمن کا سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوع سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچا دی، سیکڑوں پروازیں منسوخ اسحاق ڈار کا کینیڈین وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر انتخابات کے دوران پبلک سروس کمیشن میں 7 نئے ارکان کی تقرری، اپوزیشن کا اعتراض پاکستان نے افغانستان میں ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ کا طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق ٹرمپ کے 15 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کردیا وزیراعظم کا بلوچستان سے پیش کیے گئے حب الوطنی نغمے پر فنکاروں کو خراجِ تحیسن

ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کرانے کا عندیہ

Web Desk

9 August 2026

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم نہ کرایا تو ایم کیو ایم خود ریفرنڈم کا انعقاد کرے گی۔ اپنے اہم بیان میں انہوں نے کہا کہ اب الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور ملک کے نوجوانوں کی تحریک نئے صوبوں کی جدوجہد میں ابھر کر سامنے آئے گی۔ فاروق ستار نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کراچی پچھلے 80 سال سے پورے ملک کو سب سے زیادہ وسائل اور ٹیکس فراہم کر رہا ہے، لیکن بدقسمتی سے یہاں کے شہریوں کو بنیادی انصاف تک میسر نہیں۔

فاروق ستار نے تاجر میر رضا علی کے پراسرار قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے کامل یکجہتی کا اظہار کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مقتول کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔ انہوں نے کیس کی تفتیش کا رخ موڑنے کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میر رضا کے ابتدائی پوسٹ مارٹم سے لیڈی سرجن بھی مطمئن نہیں تھیں۔ اس کے علاوہ فاروق ستار نے صومالیہ میں یرغمال بنائے گئے 10 پاکستانی شہریوں کی فوری و محفوظ رہائی کے لیے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اپیل بھی کی