پی ایس ایل 11: فخر زمان پر بال ٹمپرنگ ثابت، 2 میچز کے لیے معطل
Web Desk
31 March 2026
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے قومی کرکٹر اور لاہور قلندرز کے اہم کھلاڑی فخر زمان کو بال ٹیمپرنگ کا قصوروار پائے جانے پر دو میچوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق، یہ واقعہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ضابطہ اخلاق کی ‘لیول تھری’ کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی کی گئی۔
میچ ریفری روشن مہاناما نے اس کیس کی تادیبی سماعت کی، جس میں تمام دستیاب شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ سماعت کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر سمین رانا اور ٹیم منیجر فاروق انور بھی موجود تھے۔ فخر زمان کو ذاتی صفائی کا موقع فراہم کرنے کے بعد ریفری نے انہیں قصوروار قرار دیتے ہوئے دو میچز کی پابندی کی سزا سنائی۔
اس معطلی کے باعث فخر زمان اب پی ایس ایل 11 کے دو اہم میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ وہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہونے والے ہائی پروفائل مقابلوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھیل کی ساکھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026