LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان

Web Desk

17 September 2026

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیر لاین نے ایک تاریخی پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کینیڈا کو یورپی یونین کا پہلا ‘ایسوسی ایٹ ممبر’ (Associate Member) بنانے اور یورپی سیکورٹی کونسل کے قیام کی تجویز پیش کر دی ہے۔ یہ غیر معمولی تجویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کینیڈا اور امریکہ کے درمیان تجارتی کشیدگی اور تنازعات شدید ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر متعدد تجارتی پابندیاں اور اسے امریکہ کی ’51ویں ریاست’ بنانے کی بارہا بات کی گئی، جسے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

کینیڈا کے یورپ کے ساتھ گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں اور اس کا پارلیمانی جمہوری نظام، یونیورسل ہیلتھ کیئر اور سماجی بہبود کے ادارے یورپی ماڈل کے انتہائی قریب ہیں، تاہم جغرافیائی طور پر یورپ سے باہر ہونا اس کی مکمل رکنیت کے لیے بنیادی رکاوٹ رہا ہے۔ اسی تناظر میں ایسوسی ایٹ ممبرشپ کا فارمولا کینیڈا کو دفاع، توانائی، اہم معدنیات اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبوں میں یورپی یونین کے ساتھ گہری وابستگی اور شراکت داری کی اجازت دے گا۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کا حصہ بننے کے لیے تمام 27 رکن ممالک کی متفقہ منظوری لازمی ہوتی ہے، اور اس مجوزہ الحاق کو خطے میں ایک نیا معاشی اور دفاعی بلاک قائم کرنے کی سمت اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔