LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو

یورپی کمیشن نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا

Web Desk

24 July 2026

یورپی یونین نے دیگر کمپنیوں کو دبانے اور مارکیٹ میں غیر منصفانہ مقابلہ ختم کرنے کے لیے سرچ انجن کے شعبے میں اپنی بالادستی کے مبینہ ناجائز استعمال پر ٹیک کمپنی گوگل پر 89 کروڑ یورو (تقریباً 1 ارب امریکی ڈالرز) کا سنگین جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رسمی بیان میں بتایا گیا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست سرچ انجن پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو رزلٹس میں اوپر رکھا جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو جان بوجھ کر نیچے دھکیل دیا۔ کمیشن کے مطابق ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنی سروسز کے ساتھ ایسا جانبدارانہ رویہ اختیار نہیں کر سکتیں اور ان کے لیے شفاف اور غیر امتیازی پالیسیاں اپنانا لازمی ہے۔

علاوہ ازیں، یورپی کمیشن نے یہ بھی نشاندہی کی کہ گوگل نے ڈویلپرز کو گوگل پلے اسٹور میں صارفین کو متبادل پیمنٹ آپشنز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے روکا تاکہ اپنی فیسوں کی کٹوتی کو بچایا جا سکے۔ کمیشن نے گوگل کو اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے 60 دن کی مہلت دی ہے اور عدم تعمیل کی صورت میں مزید جرمانے کا انتباہ دیا ہے۔ دوسری جانب اس فیصلے سے امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ امریکی انتظامیہ نے جوابی اقدامات کا انتباہ دیتے ہوئے یورپی پالیسیوں کو نامنصفانہ قرار دیا ہے۔

گوگل نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے یورپی صارفین کو ہی نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا؛ اس سے قبل 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی اجارہ داری پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالرز اور 2017 میں سرچ شعبے میں اجارہ داری پر 2.8 ارب ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے، جن کی اپیلیں بھی مسترد ہو چکی ہیں۔