ایران جنگ میں شدت: عالمی معیشت کیلئے ایک اور بڑا خطرہ پیدا، مہنگائی کے خدشات بڑھنے لگے
Web Desk
3 September 2026
ایران جنگ میں شدت کے باعث عالمی معیشت پر شدید منفی اثرات کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ ایندھن اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے امریکہ سمیت دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ 40 کھرب ڈالر کے بھاری قرضوں کے بوجھ تلے دبی امریکی حکومت کو اس وقت مزید معاشی چیلنجز کا سامنا ہے جہاں 10 سالہ امریکی ٹریژری بانڈز کی شرحِ منافع تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق جرمنی، برطانیہ اور جاپان کے سرکاری بانڈز کی شرحِ منافع میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے حکومتوں، کاروباری اداروں اور صارفین کے لیے قرضے مہنگے ہو جائیں گے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ جنگ طویل ہوئی تو مسلسل مہنگائی، بلند شرحِ سود اور کمزور معاشی نمو عالمی معیشت کو شدید بحران میں دھکیل سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026