LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

کراچی:اے این پی کا جلسہ، ایمل ولی خان کی تیراہ آپریشن، ہائبرڈ نظام اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر کڑی تنقید

Web Desk

25 January 2026

کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے تحت باچا خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان نے تیراہ آپریشن پر پورے ملک کی خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیراہ کے لوگ بے یارو مددگار اپنے گھروں کو خالی کرنے پر مجبور ہیں، مگر انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی پر کوئی بولنے کو تیار نہیں۔

ایمل ولی خان نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے خیبرپختونخواہ کی وفاقی حکومت کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بدقسمتی سے سب کچھ ہائبرڈ ہو چکا ہے، زرداری صاحب اور ان کی پارٹی بھی ہائبرڈ ہے، نواز شریف اور ان کی پارٹی بھی ہائبرڈ ہے، حتیٰ کہ پارلیمان بھی ہائبرڈ بن چکی ہے۔

انہوں نے دہشت گردوں کو پاکستان میں لانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ، جنرل فیض، عمران خان اور عارف علوی ان تمام فیصلوں کے ذمہ دار ہیں جن کے نتیجے میں دہشت گردوں کو ملک میں بسایا گیا۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جانی چاہیے، بلکہ انہیں سزائے موت دی جائے۔

بعد ازاں انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے وجود پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اے این پی ختم ہو چکی ہے، وہ آج یہ جلسہ دیکھ لیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ باچا خان بابا کا نظریہ تا قیامت زندہ رہے گا اور باچا خان اور ولی خان کو سیاست میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے پختونوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔