مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن
Web Desk
17 May 2026
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا جبکہ ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں طلب کر لیے گئے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس محکمہ موسمیات کراچی میں منعقد ہوگا اور اس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اگر آج چاند نظر آ گیا تو عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی، جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات منائی جائے گی۔
ادھر سعودی سپریم کورٹ نے بھی آج 30 ذی القعدہ کی شام عوام سے ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جس شخص کو چاند نظر آئے وہ اپنی گواہی قریبی عدالت میں ریکارڈ کروائے۔
پاکستانی خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 17 مئی کی رات متوقع ہے اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔
سپارکو کے مطابق ساحلی علاقوں میں چاند دیکھنے کے امکانات زیادہ موافق ہیں کیونکہ غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق متوقع ہے۔
سپارکو نے کہا ہے کہ موسمی حالات سازگار رہے تو آج شام ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں، تاہم نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
28 August 2026
سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار
28 August 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام
28 August 2026
امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین
28 August 2026
آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران
28 August 2026
امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی
28 August 2026
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026