پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں، امریکا اور یورپ میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے
Web Desk
27 May 2026
پاکستان سمیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت، جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ ملک بھر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہری ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دے رہے ہیں اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کراچی میں نماز عیدالاضحیٰ کے بڑے اجتماعات سبیل والی مسجد، میمن مسجد، فیضان مدینہ، مرکزی عید گاہ ناظم آباد، جامع مسجد فاروق اعظم، جامع مسجد نیو ٹاؤن، مسجد کنز الایمان، دارالعلوم نعیمیہ اور دارالعلوم امجدیہ سمیت مختلف مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں منعقد ہورہے ہیں۔
شہر قائد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع باغ جناح پولو گراؤنڈ میں منعقد ہورہا ہے جہاں شہریوں کے ساتھ سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت غیر ملکی سفارتکار بھی نماز عید ادا کریں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
دوسری جانب مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہورہے ہیں جبکہ امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک میں مقیم مسلمان بھی آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026