LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر ایران، امریکا کے درمیان جنگ بندی ختم ، مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے: میڈیا رپورٹ امریکی فوج کے ایران پر تیسرے روز بھی فضائی حملے، کئی شہروں میں دھماکے خواجہ محمد آصف نے فضل الرحمان کے بیان کو اخلاقی بے حسی قرار دیدیا امریکی بحری جہاز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا: ایران امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تصدیق کر دی

عید تعطیلات میں تبدیلی، سندھ میں 26 سے 28 مئی تک چھٹیاں ہوں گی

Web Desk

24 May 2026

حکومت سندھ نے عید کی تعطیلات کے حوالے سے پہلے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

تازہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں عید کی تعطیلات اب 26 سے 28 مئی تک ہوں گی۔ اس سے قبل سندھ حکومت نے تعطیلات 26 سے 29 مئی تک دینے کا اعلان کیا تھا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تصحیح شدہ اعلامیے میں تمام سرکاری دفاتر اور متعلقہ اداروں کو نئے شیڈول کے مطابق انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے دورانیے میں رد و بدل انتظامی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا، جبکہ نئے فیصلے سے متعلق تمام اداروں کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔