مصری خاتون نے 83 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی کرکے سب کو حیران کردیا
Web Desk
10 July 2026
مصر سے تعلق رکھنے والی 83 سالہ خاتون اَمل اسماعیل عبدو نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ علم حاصل کرنے اور اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ بین الاقوامی اور عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اَمل اسماعیل کو 5 جولائی کو مصر کی معروف منصورہ یونیورسٹی کے فیکلٹی آف آرٹس کے شعبۂ سوشیالوجی کی جانب سے ان کے شاندار تحقیقی مقالے (Thesis) کی بنیاد پر پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ) کی ڈگری عطا کی گئی ہے، جسے تعلیمی حلقوں میں ایک غیر معمولی اور تاریخی کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اَمل اسماعیل عبدو کا کہنا تھا کہ 83 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی مکمل کرنا ان تمام لوگوں کے لیے ایک بڑا پیغام ہے جو بڑھتی عمر کو خوابوں کی تکمیل میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عمر صرف ایک عدد (Number) ہے، اصل اہمیت انسان کے پختہ ارادے، خود اعتمادی اور مسلسل محنت کی ہوتی ہے؛ جب تک انسان میں سیکھنے اور سوچنے کی صلاحیت برقرار ہے، اسے منزل کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھنی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی ریاست آئیووا میں 2 کمسن بچوں نے برف فروخت کرکے سیکڑوں ڈالر کما لیے
19 August 2026
دنیا کے سب سے بدصورت ترین کتے نے عالمی مقابلہ جیت لیا
18 August 2026
چلتی کار کے بونٹ سے 5 فٹ لمبا سانپ نکل آیا
18 August 2026
’آسیب‘ کا خوف، 600 طلبہ نے بورڈنگ سکول چھوڑ دیا
17 August 2026
سیکڑوں سیکاڈاز کی مسلسل آوازیں، 18 سالہ نوجوان عارضی سماعت سے محروم
17 August 2026
ابوظہبی میں نایاب ’سپر وائٹ‘ شاہین کی دھوم، قیمت 1 کروڑ 89 لاکھ روپے
17 August 2026
کراچی میں جشنِ آزادی گدھا گاڑی ریس، کوئل نے میدان مار لیا
17 August 2026
بکریاں بھی ‘گرین بس’ کے مزے لینے لگیں، ویڈیو وائرل
16 August 2026