اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل
Web Desk
10 September 2026
اردن میں واقع امریکی فورسز کے اہم ترین ‘موفق السلطی’ ایئربیس سے بلیک ہاک (UH-60) ہیلی کاپٹرز کو پرواز کے بجائے فلیٹ بیڈ ٹرکوں کے ذریعے متبادل اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا غیر معمولی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا اور اوپن سورس انٹیلی جنس (OSINT) رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹرز کو مکمل اسمبل شدہ حالت میں رات کے اندھیرے میں بھاری ٹریلرز پر لاد کر منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ نقل و حرکت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان گہری عسکری کشیدگی کے باعث خطے میں امریکی سیکیورٹی تنصیبات پر مسلسل ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملوں کا شدید خطرہ لاحق ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹرز کی سڑک کے ذریعے اس غیر معمولی منتقلی کی بنیادی وجہ ممکنہ ایرانی حملوں سے عسکری اثاثوں کو بچانا اور فورسز کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنا ہو سکتا ہے۔ تاہم، دفاعی تجزیہ کاروں کے ایک اور طبقے کے مطابق حالیہ ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں ان بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کے روٹر سسٹمز اور پرزوں کو نقصان پہنچا تھا، جس کے باعث یہ اپنی مدد آپ کے تحت پرواز کے قابل نہیں رہے تھے اور انہیں مرمت یا حفاظت کی خاطر ٹرکوں کے ذریعے منتقل کرنا پڑا۔
متعلقہ عنوانات
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان
10 September 2026
ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
10 September 2026
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا
10 September 2026
یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار
10 September 2026
قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
10 September 2026
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا
10 September 2026
جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران
10 September 2026
یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئیں
10 September 2026