یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار
Web Desk
10 September 2026
ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (ILT20) سیزن 5 کا باقاعدہ آغاز 22 نومبر 2026ء سے ہونے جا رہا ہے، جس کا فائنل معرکہ 20 دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دبئی میں لیگ کے پانچویں سیزن کی پیشگی تقریب کے موقع پر دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا کے دو تیز ترین سابق اسپیڈ اسٹارز—پاکستان کے شعیب اختر اور آسٹریلیا کے بریٹ لی—نے متحدہ عرب امارات میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی کو مقامی اور اماراتی ٹیلنٹ کی نشوونما کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی نے نوجوان اماراتی کھلاڑیوں کے لیے بہترین پیشہ ورانہ اور مالی مواقع پیدا کیے ہیں، جو دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جیسے بین الاقوامی وینیوز پر اپنے جوہر دکھا رہے ہیں۔ دوسری جانب بریٹ لی نے کہا کہ مارکس اسٹوئنس، فن ایلن، ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسن جیسے ورلڈ کلاس کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے مقامی ٹیلنٹ کو ذہنی و جسمانی تیاری کا موقع ملے گا۔ دونوں سابق فاسٹ بولرز نے اپنی 27 سالہ پرانی دوستی اور 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے کی حریفانہ رقابت کو بھی یاد کیا، جبکہ بریٹ لی نے خواہش ظاہر کی کہ کاش یو اے ای سے کوئی ایسا فاسٹ بولر ابھرے جو 162 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا عالمی ریکارڈ توڑ سکے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026