امریکی صدر کی قطر کی جانب سے دیئے گئے ایئر فورس ون طیارے پر ٹیکساس روانگی
Web Desk
10 September 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے نئے ایئر فورس ون طیارے (بوئنگ 747) پر سوار ہو کر ٹیکساس روانہ ہو گئے، تاہم پرواز سے قبل طیارے کی ایمرجنسی ایگزٹ سلائیڈ اچانک کھل جانے کے باعث ایئرپورٹ پر کچھ دیر کے لیے غیر معمولی اور تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق صدر ٹرمپ ڈلاس میں انعقاد پذیر ریپبلکن پارٹی کے پہلے مڈ ٹرم کنونشن میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے کہ جوائنٹ بیس اینڈریوز پر کھڑے طیارے کے ایک جانب ایمرجنسی سلائیڈ کھلی ہوئی دیکھی گئی۔
واقعے کے وقت صدر ٹرمپ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تقریباً 20 منٹ تک اپنے ’میرین ون‘ ہیلی کاپٹر کے اندر ہی موجود رہے، تاہم بعد میں عملے کی جانب سے ایمرجنسی سلائیڈ ہٹائے جانے کے بعد وہ طیارے میں منتقل ہو گئے۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے طیارے کی حفاظت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر انہیں اس کی سیفٹی پر پورا اعتماد نہ ہوتا تو وہ اس میں ہرگز سوار نہ ہوتے۔ واضح رہے کہ قطر سے تحفے میں ملنے والے اس بوئنگ 747 طیارے کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی سے آراستہ کرنے اور تیز ترین تزئین و آرائش کے بعد صدر ٹرمپ نے یکم جولائی سے اپنے سرکاری اسفار کے لیے استعمال کرنا شروع کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان
10 September 2026
ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
10 September 2026
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا
10 September 2026
یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار
10 September 2026
قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
10 September 2026
اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل
10 September 2026
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا
10 September 2026
جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران
10 September 2026