LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئیں امریکی صدر کی قطر کی جانب سے دیئے گئے ایئر فورس ون طیارے پر ٹیکساس روانگی برطانوی فضائی ٹریفک کنٹرول میں بڑی فنی خرابی، حکومت کا ایک ہفتے میں تحقیقات کا حکم حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد ڈبلیو ایچ او کے عہدے سے مستعفی ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا ایران کی جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریوں کی خلاف ورزی، معاملہ سلامتی کونسل میں جائے گا آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے، ماریہ زخارووا

ایران کی جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریوں کی خلاف ورزی، معاملہ سلامتی کونسل میں جائے گا

Web Desk

10 September 2026

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز نے 20 برس میں پہلی بار ایران کی جانب سے جوہری عدم پھیلاؤ (NPT) سے متعلق بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی پر معاملہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجنے کی تاریخی قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ قرارداد گزشتہ سال 12 جون کو منظور کردہ اس فیصلے تسلسل ہے جس میں ایران کو ایجنسی کی پاسداری میں ’عدم تعمیل‘ (Non-Compliance) کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ ایران کا کیس سلامتی کونسل میں باضابطہ بھیجنے کے لیے اس تادیبی قرارداد کا منظور ہونا آئینی اور قانونی طور پر ضروری تھا۔

امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں 23 ووٹ پڑے، جبکہ روس، چین اور نائیجر نے اس کی شدید مخالفت کی اور 8 ارکان نے رائے شماری کے عمل سے خود کو دور رکھا۔ یہ عدم تعمیل ایران کی جانب سے ان غیر اعلانیہ سائٹس پر پائے جانے والے یورینیم کے ذرات سے متعلق ہے جس کی ایجنسی ایک طویل عرصے سے تحقیقات کر رہی تھی۔ اس کے علاوہ، اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے حالیہ بمباری کا نشانہ بننے والی ایرانی جوہری تنصیبات اور سائٹس تک آئی اے ای اے کے انسپکٹرز کی عدم رسائی نے تہران اور عالمی ایٹمی ادارے کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔