میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی وزیر داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت
Web Desk
8 September 2026
کراچی: میر رضا کیس کی سماعت کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے تلخ جملوں کے تبادلے اور قانونی بحث کے بعد صوبائی وزیرِ داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کو باضابطہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سماعت کے دوران مقتول میر رضا کے والد اور بہن کے علاوہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئیں۔ مدعیان کے وکیل جبران ناصر نے موقف اختیار کیا کہ میڈیکل نمونے کیمیائی تجزیے کے لیے تاخیر سے لیبارٹری بھیجے گئے۔ کمیشن کے استفسار پر ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ ہائی پروفائل کیسز میں تاخیر نہیں کی جاتی اور دیر سے نمونے بھیجنے کی صورت میں بعض کیمیکلز کے اثرات ختم ہو سکتے ہیں۔
دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے وکیل صفائی کے سوالات پر شدید اعتراض اٹھایا، جس پر کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ “اگر متاثرہ فیملی سوال پوچھ رہی ہے تو سندھ حکومت کو کیا اعتراض ہے؟ کیا آپ کچھ چھپا رہے ہیں؟” ایڈووکیٹ جنرل کی مسلسل مداخلت پر کمیشن نے برہم ہو کر کارروائی معطل کر دی اور وزیرِ داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر
4 October 2026
پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ
4 October 2026
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026