خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
Web Desk
26 October 2026
خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاعات کے مطابق سوات، ہری پور، لوئر دیر، باجوڑ، مالاکنڈ اور وادی نیلم سمیت ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 112 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باوجود تاحال کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی
27 October 2026
قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026
سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان
27 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان
27 October 2026
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز
27 October 2026
ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
27 October 2026
بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ
27 October 2026