ساہیوال میں بھی ای چالان سسٹم کا آغاز، ٹریفک خلاف ورزیوں کی نگرانی شروع
Web Desk
25 October 2026
شہر کے اندرونی علاقوں میں بھی ٹریفک نظم و ضبط اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے ای چالان (E-Challan) سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید کیمروں کے ذریعے گنجان آباد اور اندرونی شاہراہوں پر بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے صرف وارننگ چالان جاری کیے جا رہے ہیں، تاہم اس کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو باقاعدہ الیکٹرانک چالان بھیجے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اندرونی شہر میں ای چالان کا دائرہ کار بڑھانے کا بنیادی مقصد ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی لانا، شہریوں میں قوانین کی پاسداری کا شعور اجاگر کرنا اور سڑکوں پر آمدورفت کو محفوظ بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد
26 October 2026
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا
26 October 2026
ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل
26 October 2026
پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی
26 October 2026
خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع
26 October 2026
سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 October 2026
بائیں بازو کے رہنما لوئس سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب
26 October 2026
فرانس میں احتجاج کرنے والی تنظیموں نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا
26 October 2026