ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی
Web Desk
27 August 2026
دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر رواں سال 2026ء کی پہلی ششماہی کے دوران مسافروں کی آمد میں تقریباً ایک تہائی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق پہلے 6 ماہ کے دوران 3 کروڑ 15 لاکھ مسافر دبئی ایئرپورٹ پہنچے، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 4 کروڑ 60 لاکھ تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق خطے میں کشیدہ حالات، جنگی صورتحال اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عالمی سطح پر فضائی کرائے بڑھنے سے مشرقِ وسطیٰ میں فضائی سفر شدید متاثر ہوا ہے۔ خلیجی خطے میں برقرار کشیدگی کے باعث عالمی معیشت اور ہوابازی کی صنعت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا
27 August 2026
برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے
27 August 2026
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند
27 August 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا
27 August 2026
امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
27 August 2026
نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 162 سے زائد افراد ہلاک، 403 لاپتہ
27 August 2026
امریکا، اسرائیل آئی اے ای اے پر ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: ایران
27 August 2026
دشمن کا کوئی بھی غلط اقدام فوری جوابی کارروائی کا باعث بنے گا: ایرانی فوج
27 August 2026