دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ، ایندھن کے ٹینک میں آگ لگ گئی
Web Desk
16 March 2026
دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے نتیجے میں ایندھن کے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق واقعے کے بعد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دبئی حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے قریب ایک ڈرون نے ایندھن کے ٹینک کو نشانہ بنایا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی، تاہم حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی جانب سے دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں میں ممکنہ حملوں کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی تھی۔
ایرانی میڈیا آپریشنز سینٹر نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران ان علاقوں کے رہائشی ممکنہ حملوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور علاقے خالی کر دیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026