LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ کے بیان پر مودی سرکار منہ چھپانے لگی

Web Desk

3 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ برس ہونے والی جنگ کے حوالے سے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع کے دوران دونوں ممالک کے 11 جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی تھی، تاہم بروقت اور موثر سفارتی کوششوں کے باعث ایک ممکنہ ایٹمی تصادم کو ٹال دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ جنگ بند نہ ہوتی تو کروڑوں انسان لقمہ اجل بن سکتے تھے، لیکن جنگ بندی کی کوششوں کے نتیجے میں تقریباً تین کروڑ افراد کی جانیں ممکنہ تباہی سے محفوظ رہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے بھی ان سے بات چیت کے دوران اس مؤقف کی تائید کی اور اعتراف کیا کہ جنگ کے فوری خاتمے سے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچ گئیں۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد بھارتی حکومت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر شدید خفت اور سفارتی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔