جسمانی اور ذہنی صحت کے ہر ٹیسٹ میں مکمل نمبر حاصل کیے: ٹرمپ
Web Desk
12 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں اپنا باقاعدہ طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے اور اپنی درخواست پر ایک بار پھر ادراکی ٹیسٹ (Cognitive Test) بھی دیا ہے، جس میں وہ سو فیصد کامیاب رہے ہیں۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ وہ ہر چھ ماہ بعد اپنا طبی معائنہ کرواتے ہیں اور وہ تاریخ کے واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے یہ ٹیسٹ تین مرتبہ دیا اور ہر بار تمام سوالات کے درست جوابات دیے۔ بعد ازاں، وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی کہ صدر ٹرمپ دراصل مئی 2026 میں ہونے والی اپنی طبی جانچ کا حوالہ دے رہے تھے، جس کے سرکاری بیان میں انہیں بہترین صحت کا حامل قرار دیا گیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں معروف امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ کی نامور صحافی میگی ہیبرمین اور جوناتھن سوان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ دونوں صحافیوں کی حال ہی میں شائع ہونے والی نئی کتاب میں وائٹ ہاؤس کے بعض سابق اہلکاروں کے حوالے سے ٹرمپ کی عمر، جسمانی توانائی اور صحت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ 80 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ میں صدارت کا منصب سنبھالنے والے معمر ترین صدر ہیں، تاہم وہ مسلسل یہ اصرار کرتے آئے ہیں کہ ان کی ذہنی اور جسمانی حالت صدارتی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے بالکل موزوں ہے۔
میگی ہیبرمین پر برہم ہوتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے ان کے خلاف جھوٹی رپورٹنگ کر رہی ہیں اور ان کی کتاب محض ایک مذاق ہے جس کا 90 فیصد حصہ جعلی خبروں پر مبنی ہے۔ انہوں نے نیویارک ٹائمز کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا، “جب نیویارک ٹائمز کے خلاف ہمارا اربوں ڈالر کا مقدمہ عدالت پہنچے گا تو انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی اور وہ وقت زیادہ دور نہیں۔” ٹرمپ نے مزید کہا کہ صحافی کا مقصد صرف انہیں الیکشن ہروانا تھا، مگر وہ ناکام رہیں کیونکہ وہ آج بھی اوول آفس میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے اپنے بیان کا اختتام ان الفاظ پر کیا: “میگی کی کتاب مت خریدیں، یہ سراسر کچرا ہے۔”
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026