ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا: امریکی صدر
Web Desk
25 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر ممکنہ فوجی کارروائی کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ جاری مذاکرات میں اب ایرانی حکام پہلے سے زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب امریکی صدر سے ایران پر بڑے فوجی آپریشن کے حوالے سے اپنے المشیروں کے ساتھ ہونے والے اجلاسوں اور ممکنہ فیصلے کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے واضح کیا کہ “نہیں، میں نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔” صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکہ کی ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ایرانی حکام ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں، جس کی وجہ شاید سب پر بالکل واضح ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ ایران گفتگو کے لیے سنجیدہ نظر آ رہا ہے، لیکن وہ فی الحال کسی حتمی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری
23 November 2026
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026